لاہور میں6، 7اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ،ذرائع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بسنت فیسٹیول کے انتظامات، سیکیورٹی اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بسنت سے متعلق موجودہ قانون پر مکمل سختی سے عمل درآمد ہوگا، اور کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام موٹرسائیکلوں پر راڈ لگائے جائیں گے تاکہ ڈور سے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
اس کے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈور کی تیاری لاہور میں مخصوص مقامات پر ہی کی جائے گی، اور ان مقامات کی باقاعدہ نگرانی بھی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ بسنت کو محفوظ، منظم اور قوانین کے مطابق منانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اقدامات یقینی بنائیں گے۔



