بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی ایک ماہ کیلئے 88 پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی ، ایک ماہ کے لیے بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔
صارفین کو یہ رعایت دسمبر کے بجلی بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے ماہِ دسمبر میں عام صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔



