ایس ایس پی سکھر کی زخمی پولیس آفیسرز کی ہسپتال میں عیادت

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)شکارپور پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکرانی ، ڈی ایس پی ظہور سومرو سمیت دیگر زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے ایس ایس پی سکھر اظہر خان سکھر کی ضیاء الدین اسپتال پہنچے۔
ایس ایس پی سکھر نے ڈاکٹرز سے زخمی افسران و اہلکاروں کے علاج سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔
ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ زخمی افسران پولیس فورس کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے یہ اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ سکھر پولیس زخمی ساتھیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔


