کمشنر سکھر ڈویژن کی ہسپتال آمد، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز کی عیادت

سکھر (جانوڈاٹ پی کے) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کی سکھر کی ضیاء الدین اسپتال آمد، شکارپور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور حسین سومرو کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں۔ تفصیل کے مطابق کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے شکارپور میں پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی ظہور حسین سومرو اور ڈی ایس پی پارس بکھرانی کی عیادت کی اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ کمشنر سکھر نے نجی اسپتال کے انچارج کو ہدایت کی کہ زخمی پولس افسران کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر نجی اسپتال کے انچارج نے کمشنر سکھر کو بتایا کہ زخمی پولس افسران کا علاج معالجہ ہمارے ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زیر نگرانی جاری ہے۔ واضح رہے کہ زخمی ہونے والے دونوں پولس افسران آپس میں ازدواجی تعلق میں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button