پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کیساتھ نہیں دشمنوں کی صف میں کھڑی ہے،وزیر دفاع

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کیساتھ نہیں دشمنوں کی صف میں کھڑی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، انہیں کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے، اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے،بھارت کو شکست دےکر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے،اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار اور باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button