12لاکھ50ہزارایرانی ریال کے بدلے صرف1ڈالر،ایرانی کرنسی تاریخ کی پست ترین سطح پر پہنچ گئی

تہران(جانو ڈاٹ پی کے)12لاکھ50ہزارایرانی ریال کے بدلے صرف1ڈالر۔ایرانی ریال آج تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت12لاکھ50ہزار کے قریب ریکارڈ کی گئی۔2018میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران پر سخت پابندیاں نافذ کی تھیں اس وقت ایک ڈالر تقریباً55ہزار ایرانی ریال کے برابر تھا،اس کے بعد سے ایرانی ریال مسلسل زوال کا شکار ہے۔حکومت کی حالیہ اقتصادی لبرلائزیشن پالیسیوں نے اوپن مارکیٹ میں دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔حکومت کی جانب سے درآمد کنندگان کو ضروری اشیا کی خریداری کیلئے اوپن مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے نے مارکیٹ میں طلب بڑھا دی ہےجس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔



