افغانستان میں’’پِیکی بلائنڈرز‘‘جیسا فیشن4نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا

ہرات(جانوڈاٹ پی  کے)افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان حکام نے 4 نوجوانوں کو برطانوی ٹی وی سیریز پیکی بلائنڈرز(Peaky Blinders)سے متاثرہ لباس پہنے پر گرفتار کرلیا۔

طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق یہ گرفتاریاں ہرات شہر کے جبرایل ٹاؤن شپ میں کی گئیں،طالبان نے ان نوجوانوں پرغیر ملکی ثقافت کو فروغ دینےکا الزام عائد کیا ہے۔افغان سوشل میڈیا پر چند روز سے ان نوجوانوں کی تصاویر گردش کر رہی تھیں جن میں وہ لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور پیکی بلائنڈرز کے شیلبی خاندان کے کرداروں سے ملتے جلتے لباس میں دکھائی دے رہے تھے۔ایک یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں نوجوانوں نے بتایا تھا کہ وہ اس فیشن کو شو کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور انہیں مقامی لوگوں کی طرف سے مثبت ردعمل ملا۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ بعد میں افغانستان کی مختلف نسلی برادیوں کے روایتی ملبوسات بھی دکھانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

تاہم طالبان نے اس طرز کے لباس کو ’اسلامی اقدار اور افغان ثقافت کے منافی‘ قرار دیا، ترجمان سیف الاسلام خیبر نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں گرفتار نوجوانوں میں سے ایک اپنے لباس پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button