پی ٹی آئی’’اڈیالہ‘‘اور پی ٹی آئی ’’پاکستان‘‘بننے جا رہی ہے،مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کی پیشگوئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر راناثنا اللہ نے تحریک انصاف کی واضح تقسیم کی پیش گوئی کردی ہے۔
رانا ثنا للہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کبھی بھی مذاکرات کی بات نہیں ہوئی،بانی اپنی پارٹی میں کسی کو بھی بات چیت کی اجازت نہیں دیتے،وزیر اعظم نوازشریف نے پی ٹی آئی کو2بارمذاکرات کی دعوت دی۔
مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت دشمن ملک کیساتھ ملکر پروپیگنڈا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک پی ٹی آئی ’’اڈیالہ‘‘اور ایک پی ٹی آئی’’پاکستان‘‘بننے جا رہی ہے۔



