میر پور خاص:کراچی میں سندھی ثقافت کی ریلی پر تشدد کیخلاف احتجاج

میرپورخاص(جانو ڈاٹ پی کے)قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کراچی میں سندھی ثقافت کی ریلی کے شرکاء پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر لالا اظہر پٹھان، جسقم شہید بشیر خان کے نور محمد مری، واجد لغاری، شیر محمد سولنگی اور دیگر نے کہا کہ پورے سندھ میں سندھی ثقافت کی پرامن ریلیاں نکالی گئیں اور سندھی رنگ بکھیرے گئے کراچی میں شاہراہ فیصل پر سندھی ثقافتی ریلی کے شرکاء کو پولیس نے ناصرف روکا روکا بلکہ ان پر ان پر تشدد کیا گیا اور آنسو گیس کے گولے پھینکے گئے جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکارو اور پولیس افسران کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button