خبردارہوشیار،اب کراچی کے بعد سندھ کے7اہم اضلاع میں بھی ای چالان ہوں گے

ٹھٹھہ، خیرپور، شہید بے نظیرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ میں

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)خبردارہوشیار،اب کراچی کے بعد سندھ کے 7اہم اضلاع میں بھی ای چالان ہوں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں نافذ ہونے والے فیس لیس ای چالان کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اس کا دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوااجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی نے صوبے کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز کی جانب سے شہروں میں نصب کیمروں اورTRACSسسٹم کے نفاذ کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے کے7اضلاع ٹھٹھہ، خیرپور، شہید بے نظیرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button