چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے مائنس عمران خان فارمولا مسترد کردیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے مائنس عمران خان فارمولا مسترد کردیا۔انہوں نے پاکستانی عوام کی اکثریت کا دعویٰ بھی کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں،پاکستان کے70فیصد عوام ان کےساتھ ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی ایسے لیڈر نہیں جن کے بارے میں آپ ایسا سوچ سکیں، جو بھی صاحب اقتدار ہیں ان سے درخواست ہے بشریٰ بی بی اورعمران خان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی نے کب ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کی ؟حیران ہوں فیصل کریم کنڈی گورنر کے پی ہوتے ہوئے گورنر راج کا سوچ رہےہیں، خیبرپختونخوا میں انشاء اللہ گورنر راج کبھی نہیں لگے گا۔

مزید خبریں

Back to top button