فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی،پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت متعدد بل منظور

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی،پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔اسی طرح مسودہ قانون(ترمیم) بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب2025پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔مسودہ قانون مائینز اینڈ منرلز پنجاب2025 پنجاب اسمبلی سے منظورکرلیاگیا ہے۔بل وزیر پارلیمانی افیئرز مجتبی شجاع الرحمان نے پیش کیا۔شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بل2025بھی پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے،آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر پنجاب ترمیمی بل2025،مسودہ قانون غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کا تحفظ پنجاب2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیاگیا ہے۔



