ملک گیر بلیک آؤٹ،نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی ذمہ دار قرار،ڈھائی کروڑفی کس جرمانہ،4سال بعد رپورٹ آگئی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)نیپرا نے 4سال قبل ملک گیر بلیک آؤٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو بروقت بجلی بحال نہ کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر،ڈھائی،ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

9جنوری2021 کو ملک بھر میں20گھنٹے تک بجلی معطل رہی جبکہ بلیک آؤٹ کے بعد فوری طور پر بحالی کا عمل مکمل طور پر ناکام رہا۔نیپرا کے مطابق2021، 2022 اور 2023 کے دوران بھی بجلی بندش کے متعدد واقعات سامنے آئے، جن میں دونوں کمپنیوں کی ناقص کارکردگی ثابت ہوئی۔

اتھارٹی نے بلیک آؤٹ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں اور دونوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔

نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے دونوں اداروں کو پندرہ روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

Back to top button