وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر فوری عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔
بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گوادر میں وزارت توانائی کے اقدامات کے باعث بجلی فراہمی میں تعطل کو 42 فیصد کم کیاجاچکاہے، آئندہ 6 ماہ میں گوادر میں فراہم کردہ بجلی کی وولٹیج کو مستحکم کرنےکے لیے بھی جامع پلان ترتیب دیا جا چکا ہے،گوادر میں گھریلو،کاروباری صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کےلیےمؤثر اور مفید اقدامات کیے جارہے ہیں۔



