ارشد ندیم نےایک بار پھرجیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نےنیشنل گیمز میں بھی میدان مار لیاکراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم 81.81 میٹر تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔اس شاندار جیت پر ارشد ندیم نےگولڈ میڈل اپنے نام کیا جب کہ مقابلے میں واپڈا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا جنہوں نے 70.77 میٹرو کی تھرو کی۔دوسری جانب مقابلے میں پاکستان آرمی کے ابرار علی نے برانز میڈل جیتا جنہوں نے 67.68 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔بعد ازاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز ہمارے نوجوان پلیئرز کیلئے کافی اہم ایونٹ ہے، انہی گیمز سے پاکستان کو آئندہ کیلیے ایتھلیٹ ملیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button