مٹھی گرلز کیمپس سکول میں ثقافتی تقریب،ٹیبلوز، تقاریرپیش

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) گورنمنٹ گرلز کیمپس ہائے سکول نارتھ کالونی مٹھی میں کلچرل ڈے منایا گیا۔ جس میں سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار تقاریر، ٹیبلوز، خاکوں اور سندھی گانوں پر رقص کے ذریعے سندھ سے محبت کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں ٹی اے او میڈم سشیلا اور میڈم کملا بھیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سکول کی سربراہ میڈم پدما لوڈھا نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ تقریب کی میزبانی کی اور مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب کے دوران سکول سٹاف نے معزز مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ جبکہ میڈم پدما لوڈھا نے مہمانوں کو سندھی روایتی اجرک کا تحفہ دیا۔تقریب میں تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔جنرل ٹیسٹ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ دیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی پر مبارکباد دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button