ٹریفک قوانین پرسختی: گجرات میں بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، لوگ مشکلات کا شکار

گجرات (رپورٹ خالد ہنجرا، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)حکومتی سطع پر ٹریفک قوانین میں ترمیم کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے کیے جانے والے اقدامات پرٹرانسپورٹر کی ہڑتال کی کال کے باعث گجرات میں بھی مسافر بردار اور مال بردار گاڑیاں بند کر دی گئی جس کے باعث مسافروں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے اس وقت گجرات جو کہ ایک صنعتی شہر ہے جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں کئی اقسام کی فیکٹریاں موجود ہیں جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں کام کر کے روزی روٹی کماتے ہیں اس کے علاوہ گجرات سے جنوبی پنجاب کے پی کے بلکہ کراچی تک ٹرانسپورٹ چلتی ہے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی کال پر گاڑیاں مکمل بند ہیں جس پر شہریوں اور تاجروں کو مسائل کا سامنہ ہے۔



