بدین:14روز سے غائب نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)گزشتہ 14 دنوں سے مبینہ طور پر غائب ہونے والے ٹنڈو باگو کے نوجوان ارشاد میمن کی مسخ شدہ لاش ڈیپلو شہر کے قریب ملی ہے ورثاء کی جانب سے لاش کی شناخت کرنے کے بعد لاش ان کے حوالے کردی گئی ہے ڈیپلو پولیس کا کہنا ہے کے ارشاد میمن کے سر میں گولی لگی ہوئی ہے اور اس کی لاش کے قریب سے پسٹل بھی ملا ہے مزید تفتیش جاری ہے نوجوان ارشاد میمن کی لاش ٹنڈو باگو میں ان کے گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ہے اور شہر میں بھی سوگ کی فزا چھائی ہوئی ہے۔



