گلبرگ، 10سالہ بچےسےزیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) گلبرگ میں 10سالہ بچےسےزیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم  کو گرفتار کر لیا گیا۔

10سالہ شاہزیب گھرسےدکان پرسوداسلف لینےجارہاتھا،ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

وقوعہ کے بعد پولیس نےہیومن انٹیلی سےملزم کوگلبہارکالونی سےٹریس کیا ۔ڈی آئی جی آپریشنزکےنوٹس پرایس پی ماڈل ٹاؤن نےسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزم عثمان سکندر کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسےمزید تفتیش کے لئےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button