چور نے پولیس سے بچنے کے لیے ’’سونے کا انڈا‘‘ نگل لیا

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں چور نے پولیس سے بچنے کے لئے ’’سونے کاانڈہ ‘‘نگل لیا۔

یہ انوکھا واقعہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پیش آیا، جہاں ایک سپر سٹور میں 32 سالہ چور نے یہ نایاب ’’سونے کا انڈا ‘‘نگل لیا، تاہم پولیس نے اس کو فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے پیٹ سے ’’سونے کا انڈا ‘‘برآمد کر لیا،اس انڈے کی مالیت لگ بھگ 20 ہزار امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔

یہ ’’سونے کا انڈا‘‘ کسی مرغی کا نہیں بلکہ انڈے کی شکل میں ایک نایاب طلائی لاکٹ تھا،یہ خاص ایڈیشن کا لاکٹ جیمز بانڈ کی مشہور فلم ’’آکٹوپس‘ ‘سے متاثر تھا جس کی کہانی بھی ایک نایاب فیبرجے انڈے کی چوری کے گرد گھومتی ے،اس انڈے کے اندر ایک چھوٹا سا سنہری آکٹوپس (سمندری کیڑا) بھی رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button