افغان وزیر کی پاکستان کو دھمکی مہنگی پڑ گئی،افغانستان میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

کابل(جانو ڈاٹ پی کے)افغانستان میں ادویات کا بحران پیدا ہوگیا۔طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے حال ہی میں پاکستان سے ادویات کی درآمد پر مکمل پابندی کا اعلان کیا تھا۔
عبد الغنی برادر نے پاکستانی ادویات کے معیار کو ’ناقص‘ قرار دیتے ہوئے افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی تھی کہ وہ3ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کیلئے نئے ذرائع تلاش کریں۔
افغانستان میں استعمال ہونے والی70فیصد سے زیادہ ادویات پاکستان سے آتی ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان طویل سرحد تقریباً 2 ماہ سے کشیدگی اور بارڈر پر جھڑپوں کی وجہ سے بند ہے۔
ہرات کی سماجی کارکن لینا حیدری کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت شدید ہوتی جا رہی ہے اورقلت کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔مقامی مارکیٹوں میں غیر معیاری،ایکسپائریڈیا جعلی ادویات کی فروخت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



