برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر’’نامعلوم‘‘افرادکا مسافروں پر مرچوں کے سپرے سے حملہ،5افرادہسپتال منتقل

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے مسافروں پر مرچوں کا اسپرے کردیا۔پولیس کے مطابق اسپرے سے متاثر5افراد ہسپتال منتقل کردیئے گئے،16افراد کو موقع پر طبی امداد دیکر گھر بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق مرچوں کا اسپرے کرنے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا،دیگر کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد ہتھرو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ حملے کو ددہشت گردی کے واقعے کے طور پر نہیں دیکھ رہے۔



