فواد چودھری نے’’دوٹکے‘‘کے لوگوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دےد یا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)فواد چودھری نے’’دوٹکے‘‘کے لوگوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دےد یا۔اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں لکھا3سال سے ایکس پرغلط(Abuser Accounts)ایک یچیلنج ہے بڑی مصیبت ہے کہ زیادہ تر چالیس سال سے اوپر کے لوگ سوشل میڈیاکو نہیں سمجھتے وہ انفرادی پوسٹ کو اور رویوں کو ایک گروپ کا رویہ سمجھتے ہیں اور ردعمل دیتے ہیں،زیادہ تر Abuser Accountدو دو ٹکے کے لوگوں کے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں وہ شناخت کے بحران کا شکار لوگ ہیں،جس طرح ایک افغان کی غلطی نے تمام افغان کمیونٹی کو امریکہ میں مصیبت کا شکار کر دیا ہے ویسے ہی یہ Abuser Accounts پاکستان کیلئے مصیبت بن گئے ہیں،ان نفسیاتی لوگوں کے سدباب کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ انھیں مسلسل نظرانداز کیا جائے تا کہ وہ اس سے مایوس ہوں کہ ان کو توجہ نہیں دی جا رہی لیکن چونکہ فیصلہ کرنیوالے اس سارے عمل سے ناآشنا ہیں وہ ضرورت سے زیادہ ردعمل دیتے ہیں اور خود کو اس دلدل میں اور زیادہ پھنسا لیتے ہیں۔ان لوگوں کو جوتے پر رکھیں سب ٹھیک ہو جائیگا۔



