فوج کیخلاف مہم کسی بھی پاکستانی کیلئے ناقابل برداشت ہے، حنیف عباسی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہی آلہ کار ہیں جو پہلے بھی الہ کار رہے۔ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہندوستان اور افغانستان پاکستان دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پہلے خفیہ طریقے سے مختلف تنظیموں کو سپورٹ کررہا تھا۔ اب کھلے عام سپورٹ کررہا ہے۔ بانی کےبہنیں بچے ہندوستان کے میڈیا پر بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض کیوں قرار دیا گیا، درست قرار دیا ہے۔ اینٹی قوت بنے جب سے پوری دنیا حملہ آور ہوئے جارہی ہے۔ آپ بیانیہ ایک شخص کے خلاف نہیں ملک اور اداروں کے خلاف بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ ایک شخص کے خلاف ہوتے تو شہدا کے جنازے پڑھتے۔ این یو ڈی میں جانے والوں کو غدار نہ کہتے۔ اپنے لوگوں کو جونیر میر جعفر اور میر صادق کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان بنا ہوا ہے ملکی بقا کا مسئلہ ہے۔ کے پی میں منشیات اسمگلنگ ہے اور وزیر اعلی اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا ہے۔ کے پی میں نہ پانی دیں نہ روڈز دیں ان کو کچھ نہ دیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ آپ ملک کے لیے دھیان کریں، اگر ملک کی طر ف نہ دیکھیں گے تو پھر اپکو دیکھ لیا جائے گا۔ گورنر راج لگنا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا۔



