سہولت بازار مریم نواز کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے، افضل کھوکھر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات کی فراہمی کی کوششیں اور اقدامات کئے جارہے ہیں،سہولت بازار میں بازار سے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کا عملی چبوت ہے،پنجاب کی عوام کو خوشحال اور صحت مند رکھنے مین کوئی بھی کمی نہ رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن پنجاب سہولت بازاراتھارٹی محمد افضل کھوکھر نے سہولت بازاروزیرآبادکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ایم پی ایز عدنان افضل چٹھہ،وقار احمد چیمہ کررہے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن ملک صدام کھوکھر،انچارج عبد اللہ تبسم ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شکل میں رب کریم نے پنجاب کو باصلاحیت دور اندیش قیادت جو اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب کی خوشحالی اور عوام کو زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں،دوسرے صوبوں کے عوام پنجاب میں کئے گئے حکومتی اقدامات پر رشک کررہے ہیں اور اپنے علاقوں میں پنجاب جیسے اقدمات کے خواہاں ہیں،  یہ سہولت بازار وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے جہاں دوکانداروں کو مناسب کرایہ پر مفت بجلی اور صفائی و سیکیورٹی کے ساتھ دوکانیں دی گئی ہیں اور سہولت بازار کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی کہ یہاں عوام کو مناسب اور معیاری اشیاء میسر آ سکیں،دوکانداروں اور وزیرآباد کی عوام نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے سہولت بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے ان بازاروں کے قیام سے نہ صرف مہنگائی میں کمی آئے گی بلکہ سینکڑوں افراد کو روزگار بھی میسر آیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button