کراچی میں پاک عمان بحریہ کی مشترکہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پذیر

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں پاک بحریہ اور عمان کی شاہی بحریہ کی مشترکہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پذیر ہوگئی، پاک عمان مشترکہ بحری مشقیں1980سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ مشق کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی تعاون مضبوط بنانا ہے،مشقوں سے پاکستان اور عمان کی مسلح افواج کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے،دونوں ممالک کے جنگی جہازوں نے جدید میری ٹائم وارفیئر کی مشقیں کیں، پاکستان نیوی علاقائی میری ٹائم تعاون کے مزید فروغ کیلئے بھی پرعزم ہے،گزشتہ مشترکہ مشق دو ہزار تئیس میں عمانی پانیوں میں ہوئی تھی ۔



