ریاستی اداروں کیخلاف تقریر اب برداشت نہیں ہوگی!ڈائس گھیراؤ،بانی کی تصویر ایوان لانے پر رکنیت معطل ہوگی
سیدال خان پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ ہوگیا۔کسی رکن نے ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کی،ڈائس کا گھیراؤ کیا گالم گلوچ کی یابانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو رکنیت معطل ہوگی۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے ۔ پی ٹی آئی کو غیرجمہوری اور غیر قانونی طرز عمل پر ممکنہ کارروائی کے حوالے سے خبردار کیا جائے گا ، پی ٹی آئی کو ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ بننے سے اجتناب کی بھی ہدایت کی جائے گی۔



