چیچن سربراہ رمضان قادریوف کا یوکرین کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

ماسکو(جانو ڈاٹ پی کے)چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینےکا اعلان کیا ہے۔جمعے کے روز ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے مطابق یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔ایک اور بیان میں رمضان قادریوف نے یوکرین کو دھمکی دی کہ کل سے ایک ہفتے تک یوکرینی فاشسٹ اس حملےکا سخت جواب محسوس کریں گے، مگر ان کی طرح ہم پرامن اہداف پر بزدلانہ حملہ نہیں کریں گے۔



