بدین:مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کرپولیس اسٹیشن ماتلی سے13سالہ بچہ بازیاب کرالیا

بدین(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین کے حکم پر پولیس اسٹیشن ماتلی پر سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ ون علی عمران شاہ نے چھاپہ مار کر13سالہ بچے ساجد منگنہار کو بازیاب کرالیا۔

ایس ایچ او ماتلی کو پیر کے روز سیشن جج بدین کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ھے واضع رھے کہ چار روز قبل غریب آباد محلہ کے 13سالہ ساجد منگنہار کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔بچے کے والد میر محمد منگنہار نے ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین عنایت اللہ بھٹو کی عدالت میں پولیس کے خلاف اور اپنے بیٹے کو بلا جواز گرفتار کرنے اور اس کو حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین نے بچے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button