تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی شامت آگئی،بیرون ملک سفرپرپابندی،شاہ محمود،گنڈاپور،عثمان ڈار،شیخ رشید بھی شامل

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی شامت آگئی،بیرون ملک سفرپرپابندی،شاہ محمود،گنڈاپور،عثمان ڈار،شیخ رشید بھی شامل ہیں۔سیاسی افراتفری پھیلانے والےعناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا،9مئی فسادات کے کیسز میں شامل سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی،عمرایوب، فوادچوہدری اور شبلی فراز کے نام شامل ہیں ، علی امین گنڈا پور،شہریارآفریدی ، عثمان ڈار ، شیریں مزاری،زرتاج گل،مسرت چیمہ اور کنول شوذب کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ شیخ رشید،شیخ راشد ، طاہرصادق ، راجہ بشارت اور واثق قیوم بھی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت سے 132 نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔



