جج کے بیٹے کو2لڑکیاں کچل کر معافی مل گئی،دونوں فیملیزکی صلح ہوگئی

جج کے بیٹے اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت،دونوں لڑکیوں کی فیملی نے جج کے بیٹے کو معاف کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے، جس کے بعد خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کروایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے عدالت میں بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح سے متعلق اپنا مؤقف بیان کیا۔متاثرہ خاندانوں کے بیانات کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ مقدمے میں صلح کے بعد قانونی کارروائی اگلے مراحل کی جانب بڑھے گی۔



