شادی شدہ خاتون کی چھت سے لٹکی لاش برآمد، قتل یا خودکشی کی تحقیقات جاری

مٹھی (میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) اسلام کوٹ کے نواحی علاقے میگھواڑ میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون ماروی زوجہ سانون میگھواڑ کی نعش گھر کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔

خاتون کے لواحقین نے اس کے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماروی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور اسے قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دیا گیا ہے۔ماروی کی ماں دیوی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو قتل کرکے پھانسی دی گئی۔

جبکہ خاتون کے دیور چندر میگھواڑ کا کہنا ہے کہ وہ صبح چائے بنا رہی تھی اور تھوڑی دیر بعد اس نے رسی باندھ کر خود کو پھانسی پر لٹکا دیا، کسی نے اسے قتل نہیں کیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے کوئی واضح تفتیش نہیں کی گئی۔

بلاول ہائوس کے ترجمان ایم پی اے سریندر ولاسائی نے واقعی کا نوٹیس لے لیا اور ایس ایس پی تھر پارکر کو ھدایت دی ہے کہ واقعے کا سختی سے شفاف تحقیقات کی جائے۔ اگر واقعہ قتل ہے تو جوابدارون خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا یہ کہنا ہے کہ اہم پوسٹ مارٹم کرا رہے ہیں، اور اس کے بعد کچھ کہ سکیں گے، باقی ماروی کے رشتیدار جیسی ایف آئی آر کہیں گے ہم درج کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button