گورنمنٹ بوائز اسکول دھرمانی کالونی میں سندھ کلچرل ڈے کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری لوئر سیکنڈری اینڈ ہائے اسکول دھرمانی کالونی مٹھی میں سندھ کلچرل ڈے کے موقع پر رنگا رنگی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے قومی ملی نغمے، تقاریر اور رقص پیش کرکے زمین سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

پروگرام میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول عیسیٰ سمیجو، ہیڈ ماسٹر پریتم مگھانی، راجیش کمار دھرمانی، گیان دھرمانی، استاد صدام اکبر درس اور دیگر نے شرکت کی۔

مہمانوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی دن نہ صرف خوشی کا دن ہے بلکہ یہ اپنی شناخت، تہذیب اور زبان سے محبت کا اظہار بھی ہے۔ اس طرح کے پروگرام طلباء میں ثقافتی بیداری میں اضافہ کرتے ہیں۔پروگرام کے آخر میں مہمانوں نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button