جنوبی افریقہ،مسلح افراد کی ہاسٹل میں فائرنگ،11افراد ہلاک،14 زخمی

جنوبی افریقا (جانوڈاٹ پی کے)جنوبی افریقا کے شہر پریٹوریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حملہ آور ایک ہاسٹل میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کی،25 افراد کو گولیاں لگیں، 14 اسپتال میں زیر علاج ہیں،مرنے والوں میں ایک 3 سال کا بچہ بھی شامل ہے
غیرملکی میڈیا کےمطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



