مسلم وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی، غزہ کی فوری امداد اور تعمیر نو کی ضرورت

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سمیت مسلم وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی کوشش کو مسترد کردیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں مسلم ممالک نے رفاہ بارڈر یکطرفہ کھولنے کے اسرائیلی اعلان پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے،سعودی عرب،پاکستان،مصر،اردن،یواےای،ترکیہ،انڈونیشیا اورقطر کےمشترکہ بیان کےمطابق صدر ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے پر مکمل طور پر عمل ہونا چاہیے،معاہدےکےتحت رفاہ کراسنگ مکمل کھلی رہے گی۔

 مسلم وزرائےخارجہ کےبیان میں کہاگیا کہ غزہ میں مستحکم جنگ بندی،شہریوں کی تکلیف کےخاتمے اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،غزہ کی تعمیر نوکاکام فوری شروع کیاجائے،خطے کےدیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button