ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ٹک ٹاکر ایمان طاہر کے بال کاٹنے کے معاملے میں عدالت نے دونوں ملزمان جلیل اور انیس کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

سول جج صوفیہ ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔

متاثرہ لڑکی موجود نہیں تھی اور اس نے مقدمہ درج نہیں کرایا، جبکہ ریکارڈ میں اس کا بیان بھی شامل نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہواؤں اور زبانی کلامی دعووں کی بنیاد پر کیسز قائم نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم دیا۔ پولیس بال کاٹنے والے حقیقی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی، جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے پولیس اہلکار کو مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button