پاکستان کی معیشت مستحکم، ستھرا پنجاب منصوبے نے عالمی پذیرائی حاصل کی،مریم نواز

گوجرانوالہ(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر مستحکم ہورہی ہے، ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےتقریب سے خطاب میں کہاخیبرپختونخوا میں 12 سال سے برسراقتدار حکومت کی کارکردگی صفر ہے،کے پی  کے عوام نےجھوٹ کی سیاست کو خیرباد کہہ کر ن لیگ کو ووٹ دیا،کےپی کا ایک وزیراعلیٰ وفاق اور پنجاب کی سرکاری مشینری پر حملہ آور ہوا۔

مزید کہا وزیراعلیٰ کےپی اڈیالہ کے باہربیٹھنے کے بجائےصوبے کی ترقی پر توجہ دیں،ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے،اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں،

انہوں نے کہا ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ بن گیا ہے،فوربزمیگزین نے بھی ستھرا پنجاب پروگرام کی پذیرائی کی،ستھرا پنجاب کےہیروز 50 ہزارٹن کوڑا اٹھا چکے ہیں،ہرضلع میں ستھرا پنجاب کی ٹیم کے پاس اپنی مشینری موجود ہے،پنجاب میں سیوریج کا نیا نظام لارہےہیں۔

مزید خبریں

Back to top button