عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا ایک روز مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 2300 روپے کم ہوکر 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 442162روپےپرآ گئے ہیں،10گرام سونےکی قیمت1972روپے کی کمی سے379082روپےہوگئی۔

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے6072 روپے رہی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں23ڈالرسستاہوکر فی اونس سونا 4198ڈالرز پر آگیا۔

مزید خبریں

Back to top button