بدین: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غلام محمد آرائیں میں 31ویں سالانہ ایوارڈ و اسکالرشپ تقریب،طلبہ میں انعامات تقسیم

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غلام محمد آرائیں میں محکمہ تعلیم اور سماجی بہبود کے تعاون سے 31ویں سالانہ ایوارڈ اور اسکالرشپ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ضلع کونسل اور صدر پیپلزپارٹی ضلع بدین جام علی اصغر ہالیپوتہ تھے، جنہوں نے اسکول کے ہونہار طلبہ کو سالانہ بہترین کارکردگی پر ایوارڈز جبکہ مستحق طلبہ میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کیے جام علی اصغر ہالیپوٹو نے اپنی طرف سے بھی قابل اور محنتی طلبہ کے لیے خصوصی نقد اسکالرشپ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکندر ملاح اور ڈاکٹر مرتضیٰ آرائیں بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ نے کہا کہ تعلیم سماج کی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدین میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، والدین اور اساتذہ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ضلع بدین کا ہر بچہ معیاری تعلیم حاصل کرے۔ ہونہار طلبہ ہمارا سرمایہ ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی و مدد ضلع کونسل بدین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈاکٹر مرتضیٰ آرائیں نے بھی خطاب کرتے ہوئے تعلیم کو سماجی بہتری کی بنیاد قرار دیا، جبکہ سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی طلبہ کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا

مزید خبریں

Back to top button