ایشوریا رائے کی’’نئی لک‘‘ نے مداحوں کے کلیجے چیردیئے،52میں بھی 25کا نظارہ

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بھارت کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے کی نئی تصاویر نے دھوم مچادی۔52سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر کالے رنگ کے لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے ایک بار پھر52سالہ اداکارہ کو جوان و خوبصورت قرار دیا۔ایشوریہ رائے کی تصاویر پر مداحوں نے تبصرے کیے اور تعریفوں کرنے لگے۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو بہت خوبصورت ہیں اور دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔بہت سارے صارفین نے لکھا کہ ’ایشوریہ رائے ایک بار پھر واپس آگئی ہیں۔ ایک نے تو لکھا کہ ’یہ کیمرا کتنا خوش قسمت ہے جس سے آپ کی تصویر بنائی گئی۔یاد رہے کہ ایشوریہ رائے حال ہی میں ایک عالمی برانڈ کے ساتھ شاہراہوں اور گلیوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ہراسانی کیخلاف مہم کا حصہ بنی ہیں۔



