سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت مزید بگڑ گئی،لندن منتقل کرنے کا فیصلہ،ایئر ایمبولنس پہنچ گئی

ڈھاکہ(جانو ڈاٹ پی کے)بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت مزید بگڑ گئی،لندن منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔میڈیکل بورڈ نے بھی اجازت دے دی۔سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے علاج معالجے کے لیے ہمہ وقت ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم موجود رہتی ہے۔ان کے مسلسل ٹیسٹس کرائے جا رہے ہیں اور ہر ممکن علاج جاری ہے۔ چین سے بھی ڈاکٹرز کی ٹیم آئی اور معائنے کے بعد کچھ ٹیسٹس اور دوائیں تجویز کیں۔سابق وزیراعظم کو مسلسل آبزرویشن پر بھی رکھا گیا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا بلکہ طبیعت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔جس کے بعد اب اہل خانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بہتر علاج کے لیے لندن منتقل کیا جائے۔بنگلادیش کے میڈیکل بورڈ نے بھی لندن میں علاج کی منظوری دیدی۔ انھیں آج صبح ایئر ایمبولینس کے ذریعے براستہ قطر لندن بھیجا جائے گا۔



