امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا

نیویارک(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہایت پُرامید انداز میں کہا ہے کہ ان کے غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب دو ہفتے قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطینی ریاست کے حق میں قرارداد منظور کی ہے۔جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ صدر ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ اب کھٹائی میں پڑ سکتا ہے جس کے پہلے مرحلے پر بھی سست روی سے عمل درآمد ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ کب شروع ہوگا جس پر صدر ٹرمپ نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ سب اچھا چل رہا ہے۔انھوں نے غزہ میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک بم پھٹا ہے اور کچھ لوگ شدید زخمی ہوئے یا شاید ہلاک بھی ہوئے لیکن اس کے باوجود معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے نہیں کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں امن ہے۔

مزید خبریں

Back to top button