کروڑوں کی آفر بھی ہو تو شان کیساتھ کام نہیں کروں گا،معمررانا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)فلم اسٹار معمر رانا نے کہا ہے کہ اگر کروڑوں روپے کی آفر بھی ملے تو شان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔
نجی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں لالی ووڈ کے سپر اسٹار رہنے والے اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ میں نے ماضی میں شان کےلیے کہا تھا کہ مجھے کروڑوں روپے کی آفر بھی ملے تو شان کے ساتھ کام نہیں کروں گا، تاہم مجھے اس سے محبت بھی ہے۔
میزبان نے ان سے کہا کہ آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں وہ تو اچھے آدمی ہیں اس پر انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ سپراسٹار ہیں۔
تاہم وہ میرے سینئر ہیں اور مجھے ان سے محبت بھی ہے اور میرے انڈسٹری میں آنے سے پہلے سے شان کے ساتھ دوستی ہے۔



