پاکستان کا مہنگا ترین اسکواش ایونٹ، 23 سال بعد دوبارہ کراچی میں شروع

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔

پی ایس اے ورلڈ ٹور کا گولڈ ایونٹ "کراچی اوپن” 6 جنوری سے 11 جنوری تک کراچی میں منعقد ہوگا جس میں دنیائے اسکواش کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی، مینز اور ویمنز میں علیحدہ علیحدہ ایک لاکھ، 21 ہزار 500 ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

کراچی اوپن میں دنیا اسکواش کے ٹاپ 10 میں سے 5 کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

سابق عالمی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 5 مصر کے کریم گواد ٹاپ سیڈ قرار دیے گئے ہیں جبکہ ورلڈ نمبر 7 مارون الشورباگی سیکنڈ اورلڈ نمبر 6 یوسف ابراہیم تھرڈ سیڈ ہوں گے۔

ورلڈ نمبر 9 مصر کے محمد الشورباگی سیڈ 4، ورلڈ نمبر 10 یوسف سلیمان  سیڈ نمبر 5 مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ورلڈ نمبر 11 مصر کے محمد ذکریا ایونٹ میں 6 سیڈ پلیئر ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان، اشعب عرفان، طیب اسلم اور ناصر اقبال شریک ہوں گے۔

خواتین کے ایونٹ میں ورلڈ نمبر 3 مصر کی امینہ عرفی ٹاپ سیڈ ہوں گی، ورلڈ نمبر 6 ملائیشیا کی سیواسنگاری 2  سیڈ، ورلڈ نمبر 9 مصر کی فیروز ابولخیر 3 سیڈ ہوں گی ۔

6 سے 11 جنوری کو ہونے والا کراچی ایونٹ پچھلے 23 سال میں ہونے والا پاکستان کا مہنگا ترین ایونٹ ہے ۔

2003 میں لاہور میں ہونیوالے ورلڈ اوپن اسکواش میں ایک لاکھ 75 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔

کراچی نے اس سال اپریل میں ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ بھی منعقد کی تھی جسکی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔

مزید خبریں

Back to top button