یورپ کو روس سے حقیقی اور دیرپا خطرات لاحق ہیں،نیٹوسیکرٹری جنرل ماسکو کیخلاف پھٹ پڑے

نیٹو کی ہر انچ زمین کا دفاع کیا جائے گا:مارک رُٹے

برسلز(جانو ڈاٹ پی کے)برسلز میں یوکرین میں جنگ بندی سے متعلق امور پر غور کرنے کیلئے مغربی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے نے میڈیا کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ یورپ کو روس سے حقیقی اور دیرپا خطرات لاحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس کی بڑھتی ہوئی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں جیسے فضائی حدود کی خلاف ورزی اور سائبر حملوں کے پیشِ نظر نیٹو کو ڈٹ کر روس پر کڑی نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔

مارک رُٹے نے مزید کہا کہ اتحادی ممالک کو زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا،اسی لیے وزرائے خارجہ نے دفاعی اخراجات کے لیے جی ڈی پی کا پانچ فیصد سالانہ مختص کرنے پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کی ہر انچ زمین کا دفاع کیا جائے گا۔مارک رُٹے نے کہا کہ نیٹو کی حمایت یوکرین کے لیے عملی طور پر فرق ڈال رہی ہے، خاص طور پر فضائی دفاع کے ذریعے یوکرین کو اپنے پاؤں پر کھڑے رہنے اور عوام کو محفوظ رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔انھوں نے یوکرین کی ’ناقابلِ یقین مزاحمت‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’پوتن سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں تھکا دیں گے، لیکن ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں۔‘ مارک رُٹے نے کہا کہ آج کے فیصلے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پوتن غلطی پر ہیں۔انھوں نے زور دیا کہ ’امن کی سب سے زیادہ خواہش یوکرین کی ہے‘ اور نیٹو اپنے عوام اور زمین کے تحفظ کے لیے ’جو کچھ بھی کرنا پڑے‘ کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button