صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

قومی کرکٹر صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

صائم ایوب نے 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد نواز چوتھے نمبر پر آگئے،وہ اس سے پہلے ساتویں نمبرپرتھے۔

صائم ایوب اس سے پہلے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بھی نمبر ون آل راؤنڈر بنے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button