ٹویوٹا پاکستان کا بڑا اعلان، فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے تک کمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ٹویوٹا پاکستان نےاپنی ایس یو وی فارچیونر کے منتخب ویریئنٹس کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان کیا کردیا۔
کمپنی کے مطابق فارچیونر جی کی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
فارچیونر وی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
اس طرح کمپنی نے فارچیونر کے ان دونوں ویریئنٹس کی قیمتوں میں تقریباً 25 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایت صرف منتخب ماڈلز پر لاگو ہے اور محدود مدت تک یا اسٹاک ختم ہونے تک جاری رہے گی۔


