شادی دہلی کالڈو! جیا بچن نےشادی کے50سال بعدفرسودہ روایت قراردیدیا،نواسی کو دور رہنے کا مشورہ

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)شادی دہلی کالڈو! جیا بچن نےشادی کے50سال بعدفرسودہ روایت قراردیدیا،نواسی کو دور رہنے کا مشورہ۔

امیتابھ بچن کی77سالہ اہلیہ جیا بچن نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ نویا شادی نہ کرے۔جیا بچن کے مطابق میں آج کی جدید ماؤں کو بچوں کی پرورش سے متعلق  مشورے دینے کیلئے کافی بوڑھی ہوچکی ہوں  لیکن یہ تسلیم کروں گی آج کے بچے زیادہ ہوشیار ہیں۔دوران گفتگو جب جیا بچن سے نواسی نویا نویلی نندا کی شادی سے متعلق سوال کیاگیا تو انہوں نے جواباً کہا کہ’صرف زندگی کو انجوائے کرے۔بعد ازاں نویا کے شادی کے بعد ان کی طرح کیرئیر چھوڑ دینے کے سوال پر جیا بچن کا کہنا تھا کہ’میں نہیں چاہتی کہ نویا شادی کرے، شادی ایک فرسودہ روایت ہے جب کہ آج کے بچے کسی کو بھی پیچھے چھوڑدینے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ ۔

مزید خبریں

Back to top button