9فیصدٹیکس ٹو جی ڈی پی کیساتھ ملک نہیں چل سکتا،وزیر خزانہ نے ٹیکس بڑھانے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس نیٹ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ9فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کیساتھ ملک نہیں چل سکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ ملازمین کا نہیں بلکہ سبسڈی کی رقم میں ہونے والی کرپشن کا ہے۔ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔ کوئی ایسی گرانٹ منظور ہو ہی نہیں سکتی جس کی پارلیمنٹ منظوری نہ دے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا۔ یو ایس ایگزم بینک بھی ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ میں واپس آگیا ہے۔ یہ منصوبہ ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ انتہائی اہم ہیں۔ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی جاری ہے ۔ وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت دی ، سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ آئندہ ہفتے نیشنل فنانس کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button