پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ واپس نیوزی لینڈ چلے گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈ کو چ مائیک ہیسن کا لاہور سے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا تھا کہ میرا چہرہ تھکا ہوا ہے لیکن میں خوش ہوں۔
انسٹاگرام پر اپنے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ’ میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لئے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں، میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں چند ہفتے کی بریک میں اپنے گھر گزاروں گا۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔
یاد رہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں تین میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔
آسٹریلیا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم جنوری 2026 کے آخری ہفتے دورہ کریگی جس کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو ٹائی نیشن سیریز کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی تھی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 115 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔



